لیگی ایم این ایز وزیر اعظم کا استعفا چاہتے ہیں، اگرمعاملات کو لٹکایا گیا تو جانشین میاں صاحب کی مرضی کا نہیں ہوگا:اسد عمر

لیگی ایم این ایز وزیر اعظم کا استعفا چاہتے ہیں، اگرمعاملات کو لٹکایا گیا تو ...
لیگی ایم این ایز وزیر اعظم کا استعفا چاہتے ہیں، اگرمعاملات کو لٹکایا گیا تو جانشین میاں صاحب کی مرضی کا نہیں ہوگا:اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم این ایز کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے استعفا دے دینا چاہیے۔نواز شریف کے پاس استعفا دینے کا آخری موقع ہے اور اگر اب انہوں نے معاملات کو لٹکانے کی کوشش کی تو پھر اگلا جانشین میاں صاحب کی مرضی کا نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کئی ایم این ایز تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میری خود تین ایم این ایز سے ملاقات ہوئی جن کی متفقہ رائے تھی کہ وزیر اعظم کو استعفا دے دینا چاہیے لیکن وہ استعفا نہ دے کر پارٹی کا بیڑہ غرق کرائیں گے۔
اسد عمر نے کہا میاں صاحب کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ استعفا دے کر کسی اور کو وزیر اعظم نامزد کریں کیونکہ مسلم لیگ ن پر کیس نہیں ہے بلکہ کیس شریف خاندان پر ہے، لیکن میاں صاحب کی کوشش ہے کہ وہ اکیلے نہ نکلیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر نکلیں ، نواز شریف کو ایک سال پہلے ہی استعفا دے دینا چاہیے تھا لیکن اب بھی ان کے پاس آخری موقع ہے۔ بہتر ہوگا کہ وہ استعفا دے دیں اب اگر انہوں نے معاملات کو زیادہ کھینچا تو پھر ان کا جانشین ان کی مرضی کا نہیں ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -