اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے تو عدلیہ کو مضبوط کرنا ہو گا، چیف جسٹس منصور علی شاہ

اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے تو عدلیہ کو مضبوط کرنا ہو گا، چیف جسٹس منصور علی شاہ
اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے تو عدلیہ کو مضبوط کرنا ہو گا، چیف جسٹس منصور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالتوں اورجوڈیشل اکیڈمی میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں،جلد وہ نظام آئے گا جب عدالتوں کا تمام کام کمپیوٹرائزڈ ہو گا،مسائل کا حل ہمیں خود نکالنا ہے اور اس کیلئے بار اور بنچ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے اگرمیرٹ کاقتل ہو گاتو مستقبل میں گڑبڑہو گی، راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے اگرچاہتے ہیں کہ سٹیٹس کو سے نکلیں تو عدلیہ کو مضبوط کرنا ہو گاعدلیہ کے نظام میںغلطیوں پر نظر ڈالنا ہو گی اور معاملات درست کرنا ہونگے، چیف جسٹس کا کہنا تھاہم ہائیکورٹ اور ضلعی سطح پر الگ الگ اصلاحات لا رہے ہیںنئے آنے والے نوجوان چاہتے ہیں شعبہ انصاف بہتر ہومیں اپنے شعبے کو عدلیہ نہیں انصاف کا شعبہ کہوں گا جسٹس اور بار اس کے بنیادی شعبے ہیں انہوں نے کہا شعبہ انصاف کو بہتر کرنا ہے تو بات چیت کرنا ہو گی چیزیں تب ہی ٹھیک ہوتی ہیں جب بیٹھ کر بات کی جائے اورہمارے درمیان جو بھی چیز آئے اسے بات چیت سے حل کیا جائے۔انہوں نے کہا اگر ہم علم حاصل کرناچھوڑ دینگے تو بہتری نہیں آئے گی علم سے دلائل دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور کمپیوٹر لانے کا مقصد بھی علم میں اضافہ ہے۔

مزید :

راولپنڈی -