فضل الرحمن کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش ناکام

فضل الرحمن کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش ناکام
فضل الرحمن کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش ناکام

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) گردشی قرضہ کیس کی انکوائری مکمل، ساڑھے 32 ارب روپے کا ہیر پھیر ہوا، مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کی کوشش نا کام ہو گئی۔ شریف خاندان میں آپسی اختلاف بڑھ گئے۔یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کے کیس کی انکوائری تقریباً مکمل ہو چکی ہے جس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف ملوث ہیں، کیس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری ثابت ہو چکی ہے۔ کیس کی انکوائری ایف آئی اے نے کی۔ نواز شریف پنڈی والوں کو پیغام بھیج رہے ہیں کہ سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں راستہ دیا جائے تاہم ان کی بات نہیں سنی جا رہی، فوج عدالت کے ساتھ کھڑی ہے اور قانون کے مطابق ہی معاملات کا حل چاہتی ہے۔

نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا،اس وقت جمہوریت کو صرف نواز شریف سے خطرہ ہے:خورشید شاہ

نواز شریف اس وقت دیوار سے نہیں لگے بلکہ ڈبے میں بند ہو چکے ہیں۔ منی لانڈرنگ کا معاملہ خطرناک رخ کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ باہر کے ملکوں میں اس کے ڈانڈے دہشتگردوں سے مل رہے ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ چند روز قبل مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کے بہانے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کرانے کی کوشش کی گئی جس میں دونوں جماعتوں کے لوگ سرگرم تھے تاہم چند گھنٹوں کے فرق کے باعث ملاقات نہ ہوسکی۔ سینئر صحافی نے کہا سندھ میں 2002 سے اب تک پولیس میں بھرتی کی انکوائری مکمل ہو چکی ہے اس حوالے سے بھی جلد گرفتاریاں شروع ہو جائینگی۔

مزید : اسلام آباد


loading...