جے آئی ٹی جرأت مند، ایماندار ظفر علی شاہ اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

جے آئی ٹی جرأت مند، ایماندار ظفر علی شاہ اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے
جے آئی ٹی جرأت مند، ایماندار ظفر علی شاہ اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان ظفر علی شاہ اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے۔ جے آئی ٹی کو جرأت مند اور ایماندار قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر علی شاہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا کردار دیکھ کر افسوس ہوا۔ کابینہ حلف اٹھاتی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کردوں گا تو پھر کابینہ کس آئین کے تحت فرد واحد کی کرپشن پر پردہ ڈال رہی اور اس کا دفاع کررہی ہے۔ اگر پاکستان میں ایسا ہی ہوتا ہے تو پھر احتساب نہیں ہوسکتا۔

سیاسی اورلیگل ٹیم نےپاناما کیس مس ہینڈل اور خوشامدی مشیروں نے صورتحال کو آج اس مقام پرپہنچایا،کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے ، چوہدری نثار کا وزیراعظم سے مکالمہ:نجی ٹی وی کا دعویٰ

جے آئی ٹی نے ثابت کیا کہ ان میں ایمانداری اور جرا¿ت موجود ہے جبکہ سیاسی مافیا اگر احتساب کی راہ میں ایسے ہی رکاوٹ بنے۔ انہوں نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں چیف ایگزیکٹو پر الزام لگ جائے تو بینک تک اس کے چیک واپس کردیتے ہیں لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے اب کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید :

اسلام آباد -