شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ، پاناما کیس کا مدعی پورا پاکستان ہے: بابر اعوان

شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ، پاناما کیس کا مدعی پورا پاکستان ہے: ...
شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ، پاناما کیس کا مدعی پورا پاکستان ہے: بابر اعوان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگلی پیر سے ملک میں تبدیلی اور احتساب کا سورج طلوع ہو گا ۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ پاناما کیس میں کچھ ہونے والا نہیں ہے اور اب وہی لوگ کہتے ہیں پیر کو احتساب کا سورج طلو ع ہو گا ۔”پاناما کیس کا مدعی پورا پاکستان ہے“۔جے آئی ٹی رپورٹ میں پورا ٹبر چور نکلا ۔

لاہور میں دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔آج کا دن وزیر اعلیٰ پنجاب کی رخصتی کا دن ثابت ہو گا ۔ بابر اعوان نے کہا کہ اگر سازش ہو رہی ہے تو میاںصاحب نام تو لیں آپ کے خلاف کون سازش کر رہا ہے۔کوئی سازش ہوئی تو گارڈ فادر ون اور ٹو کے درمیان ہوئی ہے ۔کوئی ساز ش ہے تو وہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے ثبوت تھے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں 2بڑے ملزموں کے نام آئے ہیں ، پاناما کیس میں 2گارڈ فادرز کیخلاف ڈیکلریشن آئی ہے ۔گارڈ فادر ٹو کی چوری ثابت ہوگئی ۔

بابر اعوان کا کا کہنا تھا کہ پیر کو تبدیلی کا دن ہو گا ۔ حدیبیہ پیپر ملز میں تین نام آئے جنہوں نے پیسے جمع کرائے۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں جس میں سے چینی بن کر نکلنا شروع ہو گئی ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں 35ملزم ہیں ۔

مزید : لاہور