”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا

”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز ...
”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ اور بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی دونوں ہی اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان دونوں سے متعلق ایک ایسا حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی عزت اور محبت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”مداحوں سے درخواست ہے کہ۔۔۔“ عمر اکمل نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں سے ایسی درخواست کر دی کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے”فائدہ کوئی نہیں ہو گا“

ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ صرف 12 سال کی تھیں جب وہ حادثاتی طور پر ڈیرہ غازی خان جانے کی بجائے ملتان جا پہنچیں اور پھر ہوتے ہوتے وہ عبدالستار ایدھی تک پہنچ گئیں جنہوں نے انہیں واپس گھر پہنچایا تھا۔ قندیل بلوچ یہ جانے بغیر ہی ویگن میں سوار ہو گئیں کہ یہ ڈی جی خان جا رہی ہے یا ملتان کا سفر کرے گی۔ وہ بس بیٹھ گئیں اور ویگن چلتی رہی جو بعد ازاں انہیں ایدھی ہوم لے گئی۔

یہ عبدالستار ایدھی ہی تھے جو اسے واپس گھر چھوڑ کر گئے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہیں قندیل کے گھر پہنچنے میں دیر ہو گئی جس کے باعث وہ ایک رات ان کے گھر بھی رکے تھے۔ عبدالستار ایدھی اور قندیل بلوچ سے متعلق یہ انکشاف منظرعام پر آنے سے تمام پاکستانی ہی حیرت میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پاکستان جانے سے پہلے ہمیں بتایا ہی نہیں تھا کہ۔۔۔“ کمار سنگاکارا نے اپنے بورڈ پر بڑا الزام لگا دیا، لاہور میں حملے سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی بھی دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی تھی تاہم 16 جولائی 2016ءوہ ملتان میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ انہیں ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا جو انہیں متعدد مرتبہ ماڈل کے طور پر کام کرنے سے باز رہنے اور انٹرنیٹ سے بیہودہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی دھمکیاں دے چکا تھا۔

مزید : تفریح