عبدالمجید اچکزئی کی ٹریفک اہلکار ہلاکت کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد، دوسرے قتل کے مقدمہ میں منظور کر لی گئی

عبدالمجید اچکزئی کی ٹریفک اہلکار ہلاکت کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد، ...
عبدالمجید اچکزئی کی ٹریفک اہلکار ہلاکت کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد، دوسرے قتل کے مقدمہ میں منظور کر لی گئی

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی ٹریفک اہلکار ہلاکت کیس میں درخواست ضمانت مستردجبکہ قتل کے مقدمے میں منظور کر لی گئیں۔ عبدالمجید اچکزئی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کر دی۔جبکہ دوسرے قتل کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا 3 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم دیدیا،مجید اچکزئی پر 1992 میں غفار نامی شخص کے قتل کا الزام ہے۔

مزید : کوئٹہ


loading...