نئے بھارتی کوچ کی تقرری بھی تنازعات ختم نہ کر سکی

نئے بھارتی کوچ کی تقرری بھی تنازعات ختم نہ کر سکی
نئے بھارتی کوچ کی تقرری بھی تنازعات ختم نہ کر سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام نے روی شاستری کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا ہے لیکن اس اعلان کے فوراً بعد ہی مشاورتی کمیٹی اور کوچ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ روی شاستری کا مئوقف  ہے کہ انھیں اس بات کا اختیار ہونا چاہیے تھا کہ وہ اپنی پسند کے معاون باﺅلنگ اور بیٹنگ کوچ رکھ سکیں لیکن یہ کام بھی مشاورتی کمیٹی نے کیا اس لئے وہ ناراض ہیں۔ انھوں نے ایک انگریزی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بطور معاون کوچ ظہیر خان اور راہل دراﺅڈ کو ان پر تھوپا گیا ہے ۔

”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“

بی سی سی آئی کی ’کرکٹ ایڈوائزرری کمیٹی‘ سابق کھلا ڑیوں سچن تندولکر ، سوروگنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ہے جس نے روی شاستری کو 2019 کے ورلڈ کپ تک لیے کوچ مقرر کیا ہے ۔ کوچ کیلئے وریندر سہواگ نے بھی انٹرویو دیا تھا کہ لیکن کوہلی کی پہلی پسند شاستری تھے۔ سی اے سی نے اس کے ساتھ ہی سابق کرکٹر راہول دراﺅڈ کو بیٹنگ کے معاملے میں اور ظہیر خان کو باﺅلنگ کے معاملے میں مشیر مقرر کیا ہے۔

مزید :

کھیل -