مون سون کا نیا سسٹم ملک داخل، بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

مون سون کا نیا سسٹم ملک داخل، بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
مون سون کا نیا سسٹم ملک داخل، بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مون سون کا نیا سسٹم ملک داخل،بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار،موسم کی خبر دینے والوں نے مون سون کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنادی، چار سے پانچ روز تک بادل برسیں گے اور خوب برسیں گے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔ ہفتے سے پیر کے دوران کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، اتوار سے منگل کے دوران ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔ اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے پورے ملک کےلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...