”میں شادی کی رات اپنی بیوی کے پاس نہیں تھا بلکہ۔۔۔“ فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا، ایسی بات بتا دی کہ بالی ووڈ کے اداکار بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے

”میں شادی کی رات اپنی بیوی کے پاس نہیں تھا بلکہ۔۔۔“ فلم انڈسٹری میں 25 سال ...
”میں شادی کی رات اپنی بیوی کے پاس نہیں تھا بلکہ۔۔۔“ فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا، ایسی بات بتا دی کہ بالی ووڈ کے اداکار بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوگئے اور ان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے جن کا نام ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“
شاہ رخ کی کامیابی کے پیچھے ان کی اہلیہ گوری خان کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے اور خود شاہ رخ خان بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک انتہائی دلچسپ راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔
فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے اور ازدواجی زندگی کی سلور جوبلی پوری ہونے کے موقع پر بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بہت سی دلچسپ باتیں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا
اس دوران شاہ رخ نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری، کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔کنگ خان کے مطابق جس دن ان کی شادی ہوئی، اسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔

مزید :

تفریح -