دولہا کا دلہن کیلئے انوکھا تحفہ، آنجہانی بیٹے کے دل کی دھڑکن سنا دی

دولہا کا دلہن کیلئے انوکھا تحفہ، آنجہانی بیٹے کے دل کی دھڑکن سنا دی
دولہا کا دلہن کیلئے انوکھا تحفہ، آنجہانی بیٹے کے دل کی دھڑکن سنا دی

  



واشنگٹن( این این آئی) دولہا کا دلہن کیلئے انوکھا تحفہ جس نے دلہن کو خوش کرنے کے ساتھ ساتھ رلا دیا۔ ہوا یوں کہ دلہن بیکی ٹرنی کا 19سالہ بیٹا2015ءمیں انتقال کر گیا تھا جس کا دل جیکب کلبی نامی شخص کو لگایا گیا تھا، شادی کے روز بیکی ٹرنی کے دولہا کیلی نے اسکے لئے خاص تحفے کا انتظام کر رکھا تھا۔ اور جیسے ہی کلبی وہاں آ گیا تو40سالہ دلہن خوشی سے آبدےدہ ہو گئی اس نے اسٹیتھو سکوپ لگا کر کلبی کے سینے میں دھڑکنے والے اپنے آنجہانی بیٹے کے دل کی دھڑکن سنی اور خوشی کے موقع پر اسکی خوشی دوگنا ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی نے بتایا کہ میں بیکی اور کلبی کے درمیان ملاقات کروانے کے بارے میں نے چار پانچ ماہ قبل ہی سوچ لیا تھا، کلبی ایک زبردست انسان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر کسی کو اپنے اعضا عطیہ کرنے کا کہتے ہیں اس سے کئی جانیں بچتی ہیں اور ہماری زندگی ہمیشہ کے لئے تبدیل ہو جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...