ایس ای سی پی کے 3 افسر ان نے ریکارڈ ٹمپرنگ کا اعترافی بیان قلمبند کرا دیا

ایس ای سی پی کے 3 افسر ان نے ریکارڈ ٹمپرنگ کا اعترافی بیان قلمبند کرا دیا
ایس ای سی پی کے 3 افسر ان نے ریکارڈ ٹمپرنگ کا اعترافی بیان قلمبند کرا دیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے تین افسران نے مجسٹریٹ کے روبرو چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعترافی بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروانے والوں میں ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اکرم، ای ڈی عابد حسین اور ڈائریکٹرماہین فاطمہ شامل ہیں۔

جے آئی ٹی جرأت مند، ایماندار ظفر علی شاہ اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

جمعہ کو ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تینوں افسران کو مجسڑیٹ ملک فرخ ندیم کے روبرو پیش کیا۔ ایف آئی اے نے چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمے میں تفتیش کا باقاعدہ آغاز شروع کردیا ہے تاہم چیئرمین ایس ای سی پی تاحال اس تفتیش میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے ٹمپرنگ سکینڈل میں ملوث ایس ای سی پی کے تین افسران کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے اعترافی بیان قلمبند کروائے۔

واضح رہے کہ مذکورہ تینوں افسران نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے چوہدری شوگرمل کے ریکارڈ میں دباو ڈال کر ٹمپرنگ کروائی۔

مزید : اسلام آباد


loading...