نجم سیٹھی نے ایسی حرکت کر دی کہ پاکستان بھر کی خواتین ناراض ہو گئیں، سوشل میڈیا پر احتجاج شروع ہو گیا

نجم سیٹھی نے ایسی حرکت کر دی کہ پاکستان بھر کی خواتین ناراض ہو گئیں، سوشل ...
نجم سیٹھی نے ایسی حرکت کر دی کہ پاکستان بھر کی خواتین ناراض ہو گئیں، سوشل میڈیا پر احتجاج شروع ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنسی تعصب، ہم جنس پرستی کی مخالفت اور نسل پرستی سمیت بہت سے ایسے موضوعات ہیں جن پر گفتگو کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہنا ضروری ہے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور کوئی ہنگامہ کھڑا نہ ہو جائے اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو پھر انتہائی سخت ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“

ایسا ہی کچھ معروف صحافی اور تجزیہ کارنجم سیٹھی کے ساتھ بھی ہوا جن کے اخبار میں ’جنسی تعصب‘ پر مبنی ایک ایسا کارٹون شائع ہو گیا کہ پاکستان بھر کی خواتین ناراض ہو گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ یہ کارٹون صابر نذر کی جانب سے بنایا گیا ہے اور پاکستان بھر کے لوگ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر احتجاج کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس کارٹون کے ذریعے جو پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے وہ کئی اور طریقوں سے بھی بہت اچھی طرح لوگوں تک پہنچایا جا سکتا تھا۔ لیکن اخبار میں چھپنے والے مذکورہ کارٹون انتہائی متنازعہ ہے اور ایک نامور کارٹونسٹ کی جانب سے ایسا کارٹون بنایا جانا اور بھی حیرت کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا

ایک صارف ’نیڈو‘ نے لکھا ”آج نجم سیٹھی نے اپنے ایڈیٹوریل پر ’جنسی تعصب‘ پر مبنی کارٹون شائع کیا اور آزاد خیال لوگوں نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ وہ اوریا سے مختلف نہیں ہیں۔“

ایک اور صارف ماریہ میمن نے لکھا ”یہ بہت ہی ناقص کارٹون ہے۔“

ایک صارف ’این‘ نے لکھا ” صابر نذر نے واقعی بہت پریشان کن کارٹون بنایا ہے۔ یہ بنانے کیلئے خاص قسم کی گندگی ذہن میں بھری ہو گی۔“

عباد کا کہنا تھا ” صابر نذر نے بہت ہی نفرت انگیز کارٹون بنایا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس قسم کا شخص ہے۔ جنسی تعصب پسند۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...