4 سال سے گھوم رہا ہوں، وزیر اعظم کا استعفا لے کر ہی گھر جاﺅں گا، پی ٹی آئی کے جیالے کا اعلان

4 سال سے گھوم رہا ہوں، وزیر اعظم کا استعفا لے کر ہی گھر جاﺅں گا، پی ٹی آئی کے ...
4 سال سے گھوم رہا ہوں، وزیر اعظم کا استعفا لے کر ہی گھر جاﺅں گا، پی ٹی آئی کے جیالے کا اعلان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ انہی مطالبوں میں ایک آواز پی ٹی آئی کے جیالے خان صاحب کی بھی شامل ہوگئی ہے جنہوں نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس وقت تک گھر نہیں جائیں گے جب تک وزیر اعظم مستعفی نہیں ہو جاتے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ایک جیالے خان صاحب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو ذرا ہٹ کے سٹائل میں وزیر اعظم سے استعفا مانگ رہے ہیں ۔ بڑی بڑی مونچھوں والے خان صاحب نے اس ویڈیو میں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفا کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گزشتہ چار سال سے وزیر اعظم کا استعفا مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ آرام سے استعفا دے دیں نہیں تو ان کا گھر اڈیالہ جیل یا اٹک میں ہوگا۔

خان صاحب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو شیر اور ہمیں گیدڑ سمجھنے والے ذرا میرے مقابلے میں سامنے آئیں۔ میں ایک گیدڑ ہوں لیکن شیر سامنے آیا توپھر خوب تماشہ لگے گا، میدان میں آجاﺅ، میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کے جیالے نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ چار سال سے ڈنڈا لے کر گھوم رہے ہیں اور وزیر اعظم جب بھی ملے ان سے اسی ڈنڈے کے زور پر استعفا لیں گے۔ ’میں اس وقت وزیرستان واپس جاﺅں گا جب آپ استعفا دیں گے‘۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : اسلام آباد


loading...