پاناما لیکس سپانسر سازش ہے ، طاقتور پاکستان دشمن ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا، سعد رفیق

پاناما لیکس سپانسر سازش ہے ، طاقتور پاکستان دشمن ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا، ...
پاناما لیکس سپانسر سازش ہے ، طاقتور پاکستان دشمن ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا، سعد رفیق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پاناما لیکس سپانسر سازش ہے اور اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں طاقتور پاکستان بہت سوں کو ہضم نہیں ہو رہا دشمن کبھی نہیں چاہے گا پاکستا ن مضبوط اور مستحکم ہو،وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں عمران انتخابی بے ضابطگیوں کو بنیاد پر کنٹینر پر چڑھے اور انتخابی دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام ہوئے،پہلے دھرنے کی وجہ سے 2 سال ضائع ہوئے تو پھر دھرنا ٹو شروع ہوا جس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھاپاکستان کا آئس لینڈ سے موازنہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عمران خان سیاسی نابالغ ہیں اور الزامات لگا کر اپنا قد بڑا نہیں کر سکتے،پاناما لیکس سے سب سیاستدانوں کا امیج خراب ہوا ہے پاناما کی جنگ اب عدالتوں میں لڑیں گے انہوں نے کہا پاکستان میں ووٹ کے ذریعے حکومت کا آنا اور جانا طے ہونا چاہئے ایک دوسرے کو لیٹرے کہہ کر گرانا نہیں چاہئے،ان کا کہنا تھا ایسی لڑائی شروع ہو گئی جس میں سب ہارے ہیںبتایا جائے کون سی کرپشن پکڑی گئی اور کونسا پیسہ واپس لایا گیا احتساب کرنا میڈیا ور عوام کا کام ہے انہوں نے کہا2018 کا بیانیہ بن رہا ہے تم چور ہو فلاں لیٹرا ہے اچھا ہوتا ہم کارکردگی کی بنیاد پر ایک دوسرے پر تنفید کرتے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...