جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ریلیاں، لیگی خواتین نے عمران خان کو چوڑیاں پیش کردیں

جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ریلیاں، لیگی خواتین نے عمران خان کو چوڑیاں پیش کردیں
جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ریلیاں، لیگی خواتین نے عمران خان کو چوڑیاں پیش کردیں

  



ملتان( ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اورپاناماجے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف ملتان میں کچہری چوک اورڈبل پھاٹک پرنوازشریف زندہ بادریلیاں نکالی گئیں،چوک کچہری پر لیگی خواتین نے نوازشریف زندہ بادریلی نکالی،عمران کے پتلے کوجھاڑو،جوتےمارے ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور لیگی رہنما ڈاکٹرحمیدہ خانم نے کی ،ریلی میں شریک خواتین نے وزیراعظم نوازشریف کے حق میں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف زبردست نعرے بازی کی اور عمران خان کا ماسک اور برقع پہنے شخص کو جھاڑو اور جوتے بھی مارے گئے جبکہ عمران خان کو علامتی طورپرچوڑیاں بھی پیش کی گئیں۔

پاناما لیکس سپانسر سازش ہے ، طاقتور پاکستان دشمن ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا، سعد رفیق

ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایم پی اے سلطانہ شاہین اور لیگی رہنما ڈاکٹرحمیدہ خانم،روبینہ شاہین،فہمیدہ چوہان،سہیلہ اقبال،عطیہ ربنواز،ڈاکٹرملکہ تبسم ودیگر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو پوری قوم نے مسترد کردیا،رپورٹ حقیقت میں عمران نامہ ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اور پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف ملتان میں چوک ڈبل پھاٹک پر مسلم لیگ ن سٹی کوارڈینیٹرشیخ آصف قریشی،رہنما یوتھ ونگ عثمان خان بابر کی قیادت میں نواز شریف زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

چوہدری نثار کی پارٹی اجلاس میں عدم شرکت کو غلط رنگ نہ دیاجائے، وزارت داخلہ

اس موقع پررانا نثار،کاشف احمد،مجتبیٰ خان،رانا محبوب،شیخ بلاول قریشی،چوہدری مجید،شاہ زیب خان ودیگر نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت قائم رہے گی اور جمہوری تقاضوں کے مطابق حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید : ملتان


loading...