صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی سوشلسٹ پارٹی سپین کے سینیٹر سے ملاقات،بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی سوشلسٹ پارٹی سپین کے سینیٹر سے ...
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی سوشلسٹ پارٹی سپین کے سینیٹر سے ملاقات،بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(جی اے قریشی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی میڈرڈ میں سوشلسٹ پارٹی کے ترجمان اور انٹرنیشنل امور کے سیکرٹری اوسکار لوپز سے اہم ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں پر بھارتی فوج کے تشدد سے آگاہ کیا. اس ملاقات میں سپین میں پاکستان ایمبیسڈر رفعت مہدی. سفارت کار امتیاز فیروز گوندل بھی شامل تھے ۔ ملاقات کا اہتمام سوشلسٹ پارٹی ڈویژن بارسلونا کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق نے کیا تھا،ڈیلی پاکستان آن لائن سے بات کرتے ہوئے حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر کا یہ دورہ کئی حوالوں سے اہم ہے۔وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے یورپی رہ نماؤں کو آگاہ کررہے اور یورپ میں مقیم کشمیریوں کو یک جہتی کی تلقین کررہے ہیں۔ بعد ازاں رات کو سفیر پاکستان رفعت مہدی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔