نواز شریف کواستعفیٰ نہیں دینا چاہئے ، سلیم شہزاد، نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کواستعفیٰ نہیں دینا چاہئے ،تمام جماعتوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔لندن سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزادنے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہامیں جے آئی ٹی کی رپورٹ کو حتمی نہیں سمجھتانوازشریف کو عہدے سے مستعفی نہیں ہوناچاہئے ، ان کا کہنا تھا عوامی خدمت کیلئے کوئی پلیٹ فارم چاہئے تھااس لئے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا جماعت کا نام ابھی تجویز نہیں کیا،متحدہ کے غیر فعال کارکنوں و رہنماﺅں سے رابطے ہیں،ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہا فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملوں گا،میں ان سے سینئرہوں یہ میرے پاس چل کر آئیں۔ان کا کہنا تھا سیاست میں ہلچل مچا کر گیا تھا دوبارہ ہلچل مچاﺅں گا۔