سابق وزیر قانون خالد رانجھا کے صاحبزادے کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا

سابق وزیر قانون خالد رانجھا کے صاحبزادے کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا
سابق وزیر قانون خالد رانجھا کے صاحبزادے کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر قانون خالد رانجھا کے بیٹے کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق سینیٹر اور وزیر قانون  خالد رانجھا کے صاحبزادے حسن رانجھا کی گاڑی نے شمائی چھاﺅنی کے علاقے میں نوجوان کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثے کے وقت گاڑی حسن رانجھا خود چلا رہے تھےجس کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئےتاہم 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد خالد رانجھا کے صاحبزادے حسن رانجھا کے خلاف تھانہ شمالی چھاﺅنی میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد حسن رانجھا کی حالت مشکوک تھی ، ان سے کھڑا بھی نہیں ہوا جا رہا تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں۔ پولیس نے حسن رانجھا کو گرفتار کر کے طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی بھی ایک  ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی تلے کچلنے پر گرفتار ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...