آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کوبجلی اورپٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دے دی

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کوبجلی اورپٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دے دی
آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کوبجلی اورپٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کوبجلی اورپٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دے دی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول اور بجلی پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے محصولات میں اضافہ ناگزیرہے۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجلی پردی جانے والی سبسبڈی ختم کرنا ہوگی جبکہ پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ ٹیکسوں میں اضافے کے بغیرترقیاتی کام متاثر ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو بھی ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -