شیخ محمد بن راشد المختوم آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں ۔
”خلیج ٹائمز “کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم آج اپنی 68ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، وہ 15جولائی 1949ءکو پیدا ہوئے تھے۔
شیخ راشد المختوم کی سالگرہ کی مناسبت سے انکے اہل خانہ ، دوست احبا ب اور عوام کی جانب سے نیک تمناﺅں کے پیغامات اور تحفے تحائف موصول ہو رہے ہیں جو انکے دراز عمری کیلئے دعا گو ہیں۔انہیں عرب حکمرانوں میں سب سے زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے جن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹویٹر پر انکے چاہنے والوں کی تعداد 70لاکھ سے زائد ہے ۔ انہوں نے جون 2009ءمیں ٹویٹر استعمال کرنا شروع کیا تھا ۔