”ہائے۔۔۔! اتنا بڑا انجکشن“ سانپوں سے کھیلنے والی گلوکارہ رابی پیر زادہ کی انجکشن لگواتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی، نرس نے انجکشن قریب کیا تو کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے

”ہائے۔۔۔! اتنا بڑا انجکشن“ سانپوں سے کھیلنے والی گلوکارہ رابی پیر زادہ کی ...
”ہائے۔۔۔! اتنا بڑا انجکشن“ سانپوں سے کھیلنے والی گلوکارہ رابی پیر زادہ کی انجکشن لگواتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی، نرس نے انجکشن قریب کیا تو کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بچے بیمار ہو جائیں تو ڈاکٹر کا نام سنتے ہی ان کی نظروں کے سامنے کچھ اور نہیں بلکہ ”انجکشن“ کی تصویر ابھرتی ہوئی اور اس کا خیال ہی انہیں رونے اور ڈاکٹر کے پاس نہ جانے کی ضد پر مجبور کر دیتا ہے مگر چارو ناچار انہیں ہتھیار ڈالنا ہی پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“

بہت سے بڑے افراد بھی انجکشن سے خوفزدہ ہوتے ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ’خطرناک‘ سانپوں کے ساتھ کھیل کر خود کو ’بہادر‘ ثابت کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ انجکشن سے بہت خوفزدہ ہوتی ہے اور اس کا مظاہرہ ایک ہسپتال میں ہوا جہاں نرسوں نے انہیں انجکشن لگانے کی کوشش کی تو انہیں ایک بچے سے زیادہ انہیں ”قابو“ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا

یہ کہا جائے کہ انجکشن دیکھ کر رابی پیرزادہ کی آنکھوں کے سامنے اگر تارے آئے تو جیسے ہی سوئی ان کے بازو میں گھسی تو ان کی ”چیخیں“ بھی نکل گئیں۔ اب وہ ہر مرتبہ ہی ایسا کرتی ہیں یا پھر ویڈیو بنانے کیلئے خصوصی طور پر انہوں نے اداکار کے جوہر دکھائے ہیں، یہ تو وہ ہی بتا سکتی ہیں، مگر ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس