”ہر کسی کا اپنا خواب ہوتا ہے“ چیمپینز ٹرافی فائنل کے مشہور رن آﺅٹ پر رویندرا جدیجہ نے چپ کا روزہ توڑ دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہردیک پانڈیا تو کیا بھارتیوں کے غصے کی بھی انتہاءنہ رہے گی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی برسوں یاد رکھی جائے گی وہیں بھارتی کھلاڑیوں رویندرا جدیجہ اور ہردیک پانڈیا کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی اور اس کے نتیجے میں ہونے والا رن آﺅٹ بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“
فائنل میچ کے کئی روز بعد بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجہ سے اس رن آﺅٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ہردیک پانڈیا تو کیا، بھارتیوں کے غصے کی بھی انتہاءنہ رہے گی۔ رویندرا جدیجہ سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”کرکٹ کے سچے شائقین، جو گیم کو سمجھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ اس طرح کی باتیں کرکٹ کا حصہ ہیں۔ گیم میں یہ ہوتا ہے۔ کوئی بھی ایسا دانستہ طور پر نہیں کرتا۔
ہر کوئی اپنے ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہے، ہر کسی کے اپنے خواب ہوتے ہیں۔ رن آﺅٹ کئی سو مرتبہ ہوئے ہیں۔ میں اس کے بارے میں بہت زیادہ نہیں سوچتا۔ ناقدین جو چاہیں وہ کہہ سکتے ہیں۔ وہ ہر سیریز کے بعد اپنے خیالات بدل لیتے ہیں۔ میں ان کیلئے نہیں کھیلتا۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا
رویندرا جدیجہ کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد بھارتیوں کے مخصوص طبقے میں غصے کی لہر دیکھی گئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر انہیں اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے۔ متعدد لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رن آﺅٹ ہوتے ہیں مگر اس طرح کے اہم ترین میچ میں اس طرح کے رن آﺅٹ پر اور کچھ نہیں تو کم از کم، پچھتاوا تو ضرور ہونا چاہئے، جو رویندرا جدیجہ میں بالکل بھی نظر نہیں آ رہا۔