سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 3 سال مکمل، عوامی تحریک سہہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 3 سال مکمل، عوامی تحریک سہہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی کے باہر ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 3 سال مکمل، عوامی تحریک سہہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے تین سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی مظاہرہ آج (15 جولائی بروز ہفتہ ) پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر سہہ پہر 4 بجے کیا جائے گا۔ مظاہرین شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ فوری پبلک کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ جبکہ مظاہرین سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب بھی کریں گے۔

احتجاجی مظاہرے کے تمام تر انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مال روڈ پر روشنی کیلئے برقی قمقمے اور ساؤنڈ کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے سامنے شہدائے ماڈل ٹاو¿ن سے اظہار یکجہتی اور قاتلوں کو سزا دینے کیلئے بینرز کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کے پارٹی پرچم بھی بڑی تعداد میں لگا دئیے گئے ہیں۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مال روڈ پر مظاہرے کے انتظامات اور کارکنان کو ہدایات دیں۔ عوامی تحریک کے رہنما جواد حامد، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر، سعید اختر، اشتیاق حنیف مغل، عمر اعوان، حاجی فرخ، یونس نوشاہی و دیگر رہنماءبھی ان کے ہمراہ تھے۔ مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مظاہرین کو خوش آمدید اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز بھی لگا دئیے گئے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...