”مجھے صرف 3 منٹ لگے اور۔۔۔“ ہردیک پانڈیا نے فائنل میچ میں رن آﺅٹ ہونے کے بعد پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، گراﺅنڈ سے انتہائی غصے کی حالت میں پویلین جا کر کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

”مجھے صرف 3 منٹ لگے اور۔۔۔“ ہردیک پانڈیا نے فائنل میچ میں رن آﺅٹ ہونے کے بعد ...
”مجھے صرف 3 منٹ لگے اور۔۔۔“ ہردیک پانڈیا نے فائنل میچ میں رن آﺅٹ ہونے کے بعد پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، گراﺅنڈ سے انتہائی غصے کی حالت میں پویلین جا کر کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہیں ہردیک پانڈیا کا رن آﺅٹ بھی بھارتیوں کو کبھی نہیں بھول سکے گا جس کا قصور وار کسی اور کو نہیں بلکہ رویندرا جدیجہ کو ٹھہرایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“

ہردیک پانڈیا لمبے لمبے چھکے جڑ رہے تھے تاہم رن آﺅٹ ہوئے جس کے بعد ان کا غصہ بھی پوری دنیا نے دیکھا اور اب خود ہی انہوں نے اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی پردہ اٹھا دیا اور حقیقت جان کر آپ کو بھی اس پر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ہردیک پانڈیا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”مجھے بہت وقت لگا، ایمانداری سے بتاﺅں تو صرف تین منٹ لگے۔ یہ صرف غیظ و غضب کا اظہار تھا۔ میں بہت جلد غصے میں آ جاتا ہوں لیکن چند ہی منٹ بعد میں ڈریسنگ روم میں ہنس رہا تھا۔ اور تو اور مجھے دیکھ کر متعدد کھلاڑی بھی ہنس رہے تھے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”قندیل بلوچ عبدالستار ایدھی سے ملی تھی“ دونوں شخصیات سے متعلق حیرت انگیز انکشاف منظرعام پر آ گیا، ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور پھر قندیل بلوچ کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر آپ کے دل میں عبدالستار ایدھی کی محبت اور عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا

اس بیان نے بھارتیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ایک جانب تو انہوں نے رویندرا جدیجہ کو اس کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابھی تک ان کا جینا حرام کر رکھا ہے لیکن دوسری جانب ہردیک پانڈیا ہیں جو اس رن آﺅٹ کے صرف تین منٹ بعد ہی سب کچھ بھول گئے۔

مزید : کھیل


loading...