ویمن کرکٹ ورلڈکپ، آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد59رنز سے شکست دیدی

ویمن کرکٹ ورلڈکپ، آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد59رنز سے شکست ...
ویمن کرکٹ ورلڈکپ، آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد59رنز سے شکست دیدی

  



ٹاﺅنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2017کے 25ویں میچ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 59رنز سے شکست دے دی۔ یہ آسٹریلیا ویمن کی ٹورنامنٹ میں چھٹی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹونٹن میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کے دئیے گئے ہدف 269رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50اوورز میں صرف 210رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی بلے باز وولوارڈٹ نے 71رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے چیٹی نے37، اور اسمیل نے26رنز کی اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بیٹنگ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاپائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیسن، پیری اور ہینس نے 2,2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے269رنز بنائے۔بولٹن نے شاندار 79رنز بنائے۔ اوپنر موونے اور مڈل آرڈر بیٹسمین پیری نے بھی نصف سینچریاں بنائی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سونے لیوس نے 10اوورز میں 67رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کی۔آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین 20جولائی کو ویمن ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل