ویمن کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 92رنز سے شکست دیدی

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 92رنز سے شکست دیدی
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 92رنز سے شکست دیدی

  



برسٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن )ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 92رنز سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 221رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50اوورز میں 9وکٹو ںکے نقصان پر 128رنز بنا کر پولین لوٹ گئی ۔جس میں ہیلے میتھیوز 29رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ،نیشن 23کے ساتھ دوسرے اور انیسہ 14رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ نے 50اوورز میں 7وکٹو ںکے نقصان پر 220رنز بنائے جس میں ہیدر نائٹ 67رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں اور ٹیمی 42رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،مارش 31رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ۔ان کے علاوہ جینی نے 24کیتھرین نے 14اور لورن ون فیلڈ نے 11رنز بنائے ۔

مزید : کھیل


loading...