آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، آخری لیگ میچ میں بھی ’’میر ‘‘الیون نہ چل سکیں، لنکا کے ہاتھوں 15رنز سے شکست
لیسٹر شائر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے آخری لیگ میچ میں بھی میر الیون کا دستہ ملک کے لئے اکلوتی فتح سمیٹنے کا موقع ہاتھ سے گنوا بیٹھا، خواتین کرکٹرز 222کے ہدف کے تعاقب میں 206رنز ہی بنا سکیں اور سری لنکا کے ہاتھوں قومی ٹیم کو15رنز سے شکست ہو گئی۔
سری لنکا کے 222رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹرز میدان میں اتریں تو ایک ایک کر واپس لوٹتی چلی گئیں۔ اسماویہ اقبال 38رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ نین عابدی 57رنز بنا کر ایک غیر ضروری رنز بنا تے ہوئے رن آﺅٹ ہوگئیں۔اوپنر عائشہ ظفر8جبکہ ناہیدہ خان نے10رنز بنائے جویریہ خان نے نین عابدی کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کو سہار دینے کی کوشش کی مگر وہ بھی غیر ضروری رنز بناتے ہوئے پویلین لوٹ گئیں۔ پاکستانی بیٹنگ کے دوران سری لنکن فیلڈرز نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ، جنہوں نے قومی ٹیم کو 206رنز تک محدود کردیا۔
اس قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ لنکن کھلاڑیوں نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاندار باولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈیانا بیگ نے 3 شکار کئے جبکہ سری لنکا کی ڈیلانی نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سری لنکا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 76رنز بنائے۔
پاکستانی سکواڈ کی قیادت ثناءمیر کر رہی تھیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسماویہ اقبال، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، مرینہ اقبال، ناہیدہ خان، نین عابدی، نشرہ سندھو، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر شامل تھیں۔
سری لنکن سکواڈ کی قیادت اینوکا راناویرا کر رہی تھیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیپونی ہنسیکا، ہاسینی پریرا، چماری اتاپتو، ایشانی لوکوسوریاج، چماری کماری ہامی، چماری پولگامپولا، ہرشیتھا مداوی، اودیشیکا پربھودانی، شاشی کالا سری وردنے، دیلانی منودارا سورانگیکا، پراسادانی ویراکوڈی، اوشادی رانا سنگھے، چندیما گونارتنے، ایما کنچانا، سریپالی ویراکوڈی اور اینوکا راناویراشامل تھیں۔
۔