دوسرے روز کا کھیل ختم ،سری لنکانے زمبابوے کے 356رنز کے جواب میں 293رنز بنا لیے ،7 کھلاڑی آوٹ

دوسرے روز کا کھیل ختم ،سری لنکانے زمبابوے کے 356رنز کے جواب میں 293رنز بنا لیے ،7 ...
دوسرے روز کا کھیل ختم ،سری لنکانے زمبابوے کے 356رنز کے جواب میں 293رنز بنا لیے ،7 کھلاڑی آوٹ

  



کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر زمبابوے کے 356رنز کے جواب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 293رنز بنا لیے ہیں تاہم تاحال 63رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے زمبابو کے 356رنز کے جواب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 293رنز بنا لیے ہیں تاہم سری لنکا کو تاحال 63رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔سری لنکا کی جانب سے اوپل تھرنگا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71رنز بنائے جبکہ چندی مال 55رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ان کے علاوہ میتھیوز نے 41،پیریرا 33، کروناتنے 25اور مینڈس نے 11رنز بنائے ۔آسیلہ گروناتنے 24اور رنگانا ہیراتھ 5رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔

زمبابوے کی جانب سے گرام کریمر نے 30اوورز میں 100رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور کامیاب ترین باولر رہے ،ان کے علاوہ ڈونلڈ ٹرائی پانو اور سین ولیمز نے 1,1کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 356رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کریگ ایروین نے 160رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیل کر بڑ ا مجموعہ بنانے میں ٹیم کو بڑی مدد فراہم کی جبکہ ان کے علاوہ سکندر رضا اور میکولم والر نے 36,36رنز کی اننگ کھیلی ۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈونلڈ تریپانو نے 27، ہیملٹن مساکادزا نے 19، ریگس چکابوانے 12، تریسائی مساکاندا نے 6، سین ولیمز نے 22 اور گریم کریمر نے 13 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیراتھ سب سے کامیاب باولر رہے جنہوں نے 32 اوورز میں 116 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسیلا گونارتنے اور لاہیرو کمارا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلرووان پریرا ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید : کھیل


loading...