جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا ممکنہ اجلاس بلانے کے لیے سپیکر ایاز صادق کو فوری وطن واپس طلب کر لیا

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا ممکنہ اجلاس بلانے کے لیے ...
جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا ممکنہ اجلاس بلانے کے لیے سپیکر ایاز صادق کو فوری وطن واپس طلب کر لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کے معاملے پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پروزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وطن واپس بلاکر اپوزیشن رہنماوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق پاناما معاملے پرجے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال تیزی سے بدلنے لگی۔ وزیراعظم نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔سردارایاز صادق نجی دورے پر لندن میں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کو قومی اسمبلی کے ممکنہ اجلاس کے لئے بلایا گیا ہے۔ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی سے رابطوں کی ہدایت بھی دے دی گئی جبکہ وزیر اعظم نے پارلیمانی وفد کو بیلا روس کے دورے سے بھی روک دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں