گھٹ گھٹ کر مرنے سے بہتر ہے میاں صاحب سینے کے راز قوم کو بتادیں،جمہوریت ہم بچا لیں گے، قمر زمان کائرہ

گھٹ گھٹ کر مرنے سے بہتر ہے میاں صاحب سینے کے راز قوم کو بتادیں،جمہوریت ہم بچا ...
گھٹ گھٹ کر مرنے سے بہتر ہے میاں صاحب سینے کے راز قوم کو بتادیں،جمہوریت ہم بچا لیں گے، قمر زمان کائرہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی وزراءکی وضاحت ضروری ہے میاں صاحب بتائیں کون سازش کون کر رہا ہے عدالتوں میں کیس کرنا کیا سازش ہے توآپ بھی یہ سازش کر چکے ہیں، قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں میاں صاحب کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب گھٹ گھٹ کے مرنے سے بہتر ہے آپ راز بتا دیں ہم جمہوریت بچالیں گے، میاں صاحب آپ سینے کے راز قوم کو بتا دیں، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے راز ہی کھول دیں،میاں صاحب راز کھولیں آپ کی دولت میں کیسے اضافہ ہوا،قمر زمان کائرہ نے کہامیاں صاحب مودی سے دوستی کا راز ہی بتا دیںیہ ہی بتادیں ضیا الحق نے آپ کو کیا راز بتائے تھے اگر آپ نہیں بتاتے تو قومی جرم کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا میاںصاحب ہمیں سازشیں کہیں نظر نہیں آ رہیں آپ جب مشکل میں پھنس جاتے ہیں تو مظلومیت کا رونا شروع کر دیتے ہیں میاں صاحب ابھی بھی وقت آیا استعفیٰ دے دیںآپ کے وزراءکے بیانات پر عدلیہ پھر بھی صبر کا مظاہرہ کر رہی ہیں عدلیہ کو دھمکیاں ہم دیتے توآرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بن جاتے اورکارکنوں کو پھانسی لگا دیا جاتا۔قمر زمان کائرہ نے کہا میاں صاحب شریف خاندان کیخلاف جے آئی ٹی عدلیہ نے بنائی ہے آپ کو جے آئی ٹی رپورٹ کو ثبوتوں کیساتھ مسترد کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا میاں صاحب باہر مت دیکھیں اپنی صفوں میں برادران یوسف ڈھونڈیں،انہوں نے کہا میاں صاحب آپ ہمیں این آر او کا طعنہ دیتے ہیں،مشرف کو معافی نامہ لکھ کر دھوکا آپ نے دیا،آپ نے معافی مانگ کر ملک آمروں کے حوالے کر دیا، اسامہ سے پیسہ لے کر آپ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی،محترمہ کےخلاف سازشیں آپ نے کی ،یاد کریں میاں صاحب میمو سکینڈل میں آپ کس کے پارٹنر نہ بنیںآپ بتائیں آج تک ہماری قیادت کیخلاف کسی ایک کیس کا ثبوت ہیںاب مشکل وقت آیا تو بھٹو اور محترمہ یاد آگئیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...