عدالتی وقت ختم ، شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائے

عدالتی وقت ختم ، شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع نہیں ...
عدالتی وقت ختم ، شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تحقیقات کوشریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے باوجود آج عدالت کا وقت ختم ہونے کے باوجود سپریم کورٹ میں درخواست جمع نہیں کرائی گئی ہے تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹس عدالت میں جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

پانامہ تحقیقات کیلئے اپنے کزن کی لاءفرم کا انتخاب کیوں کیا؟ واجد ضیاءنے جواب دیدیا، جان کر پاکستانی حیران و پریشان رہ جائیں گے

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نیو ز کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست کا مسودہ تیار کر نے کے باوجود درخواست سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی گئی جبکہ ہفتے کو روز عدالت کا وقت دن اڑھائی بجے تک ہوتا ہے تاہم 10جولائی کوعدالت کی جانب سے دئیے گئے حکم کے بعد اٹارنی جنرل نے لیگی رہنماو¿ں کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے ہیں۔ اٹارنی جنرل آفس نے سعدرفیق، طلال چودھری،آصف کرمانی کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ جمع کرائے ہیں ۔ تینوں رہنماو¿ں کی 15 تقاریر کے ٹرانسکرپٹ جمع کرائے گئے جبکہ ٹرانسکرپٹ پر مشتمل متفرق درخواست 106 صفحات پر مشتمل ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...