پلاک آگست سے فائن آرٹ کی کلاسز کا آغازکریگا،صغریٰ صدف

پلاک آگست سے فائن آرٹ کی کلاسز کا آغازکریگا،صغریٰ صدف
پلاک آگست سے فائن آرٹ کی کلاسز کا آغازکریگا،صغریٰ صدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پلاک آگست سے فائن آرٹ کی کلاسز کا آغاز کررہا ہے ، اور کلاسز ہفتے میں تین دن ہونگی جن میں ڈرائنگ ،پینٹنگ،مجسمہ سازی،ہینڈی کرافٹ اور سمیت دیگر تین تین ماہ کے کورس شامل ہونگے،کلاسز میں ہر عمر کے افراد داخلہ لے سکتے ہیں۔آرٹ کے فروغ کےلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے پنجابی زبان اور کلچر کے فروغ کےلئے طلبہ کو تعلیم دی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپلوموں کے آغاز بارے بیان میں دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچرکو پرموٹ کرنے کے لئے صوبے بھر کی تمام نجی و سرکاری یونیورسٹیوں سے بھی رابطے قائم کررہے ہیں کیونکہ پنجابی کلچر ہماری پہچان ہے ہم اس کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔اس کےلئے ہمیں پنجابی ادب سے تعلق رکھنے والے سینئرز کی بہت ضرورت ہے۔موجودہ دور میں ہماری نوجوان نسل فیشن اور میوزک کی طرف زیادہ توجہ دے رہی ہے اس لئے پنجاب حکومت یہ پروگرام جلد شروع کرنے جا رہی ہے جس میں نوجوان نسل کو پنجابی میوزک اور پنجابی ادب سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

مزید :

لاہور -