نائیجریا کے سمندر میں جہاز پر پھنسے پاکستانیوں کو بچانے کے لئے بحریہ ٹاﺅن میدان میں آگیا، پاکستانی شہریوں کو ہر حال میں بخیریت وطن واپس لائیں گے: ملک ریاض

نائیجریا کے سمندر میں جہاز پر پھنسے پاکستانیوں کو بچانے کے لئے بحریہ ٹاﺅن ...
نائیجریا کے سمندر میں جہاز پر پھنسے پاکستانیوں کو بچانے کے لئے بحریہ ٹاﺅن میدان میں آگیا، پاکستانی شہریوں کو ہر حال میں بخیریت وطن واپس لائیں گے: ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائیجریا کے سمندر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے نجی ٹی وی چینل اور بحریہ ٹاﺅن کی ٹیمیں کل بروز(اتوار ) روانہ ہوں گی۔ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو کھانا اور ادویات دی جائیں گے جبکہ ان کی تمام تنخواہیں بھی دی جائیں گی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کا کہنا تھا کہ میرا نائیجیریاکے سمندر میںجہازپر پھنسے پاکستانیوں سے رابطہ ہوگیاہے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسی حوالے سے کل دنیانیوزاوربحریہ ٹاو¿ن ملکرپاکستانیوں کوواپس لائیں گے۔ کل ٹی وی چینل کی ٹیم اور بحریہ ٹاﺅن کے حکام روانہ ہوں گے ، جہاز میں پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لانے کے علاوہ انہیں فوری طور پر خوراک بھی فراہم کی جائے گی جبکہ جہاز کے مالک سے انہیں تنخواہیں بھی دلائی جائیں گی اگر جہاز کا مالک تنخواہ نہیں دیتا تو بحریہ ٹاﺅن اور دنیا ٹی وی کی انتظامیہ ان کی تنخواہ ضرور ادا کرے گی۔

عدالتی وقت ختم ، شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائے
واضح رہے کہ نائیجریا کے سمند ر میں بحری جہاز پر پاکستانیوں پر مشتمل عملہ کئی دنوں سے پھنسا ہوا ہے جو وہاں پر بارش کا پانی پینے پر مجبور ہے جس کے باعث عملے کے4ارکان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ جہاز کے کپتان عامر نے پاکستان رابطہ کرکے اپنی حالت زار بیان کی جس کے بعد میڈیا پر خبریں چلیں اور بحریہ ٹاﺅن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مزید :

قومی -