20 سال تک مسلسل کوشش کے بعد خاتون بالآخر 60 برس کی عمر میں بچے کی ماں بن گئی لیکن پھر شوہر نے بچے کو دیکھتے ہی اسے طلاق دے دی، یہ کام کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

20 سال تک مسلسل کوشش کے بعد خاتون بالآخر 60 برس کی عمر میں بچے کی ماں بن گئی لیکن ...
20 سال تک مسلسل کوشش کے بعد خاتون بالآخر 60 برس کی عمر میں بچے کی ماں بن گئی لیکن پھر شوہر نے بچے کو دیکھتے ہی اسے طلاق دے دی، یہ کام کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلغراد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا میں میں ایک میاں بیوی 20سال تک بے اولاد رہے، بالآخر اتنے عرصے بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن اولاد ہوتے ہی شوہر نے ایک ایسی بناءپر بیوی کو طلاق دے دی کہ جان کر آپ کو اس کی خودغرضی پر افسوس ہو گا۔ میل آن کی رپورٹ کے مطابق 68سالہ شیرف نوکک نے اپنی 60سالہ بیوی عاطفہ لجاجک کو محض اس لیے چھوڑ دیا کہ ان کی بیٹی ’علینہ‘ کے رونے کی وجہ سے وہ رات کو سکون سے سو نہیں پاتا تھا ، کیونکہ بچی کی آواز سے بار بار اس کی آنکھ کھل جاتی تھی۔

’دو بیٹوں کے بعد مجھے بیٹی کی خواہش تھی، بہت تحقیق کی اور پھر یہ چیز کھانا چھوڑدی تو کامیاب ہوگئی‘ خاتون نے ہونے والے بچے کی جنس متعین کرنے کا انتہائی حیران کن طریقہ بتادیا
رپورٹ کے مطابق چند دن بعد ہی شیرف نے عاطفہ اور بیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس فیصلے پر اس خودغرض شخص کا کہنا تھا کہ ”مجھے اولاد کی خواہش ہی نہیں تھی، میری بیوی کو ماں بننے کا شوق تھا۔ لہٰذا جو وہ چاہتی تھی اس نے پا لیا، اب وہ خوش ہے۔ میں جس عمر میں ہوں، اس عمر میں بچے کے ساتھ رہنے سے صحت خراب ہو سکتی ہے۔“دوسری طرف عاطفہ نے تنہاءہی علینہ کی پرورش کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں بلڈپریشر کی مریض ہوں لیکن میں اکیلے ہی اپنی بیٹی کی پرورش کرنے کے لیے تیار ہوں۔میں اپنی زیادہ عمر کا بہانہ بنا کر اسے نہیں چھوڑ سکتی۔“رپورٹ کے مطابق شیرف نے علینہ کے نام کے ساتھ اپنا نام رجسٹر کرانے سے بھی منع کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب علینہ کے نام کے ساتھ باپ کا نام نہیں آئے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -