’اگر شوہر بے حد خوبصورت ہو تو بیگمات اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا جو پاکستانی لڑکیوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

’اگر شوہر بے حد خوبصورت ہو تو بیگمات اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں‘ ...
’اگر شوہر بے حد خوبصورت ہو تو بیگمات اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا جو پاکستانی لڑکیوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مرد تو اپنے لیے خوبصورت بیوی کے متلاشی ہوتے ہی ہیں، خواتین بھی سلم سمارٹ اور پرکشش شوہر کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے خوبصورت شوہروں کی بیویوں کو ایسی خطرناک خبر سنا دی ہے کہ جان کر خواتین اس خواہش سے ہی دستبردار ہو جائیں گی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جن خواتین کے شوہر بے حد خوبصورت ہوں ان کے anorexia nervosaنامی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔“

سوشل میڈیا پر لڑکیاں اپنی کس چیز کے بارے میں سب سے زیادہ جھوٹ بولتی ہیں؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر نوجوان لڑکے بے حد پریشان ہوجائیں گے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جن خواتین کے شوہر زیادہ خوبصورت ہوں وہ اپنی کم خوبصورتی کو نفسیاتی طور پر بہت زیادہ محسوس کرتی ہیں اور دبلی پتلی اور خوبصورت بننے کی سرتوڑ کوشش کرتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ اپنی خوراک کی عادت کو تباہ کرلیتی ہیں اور مذکورہ بھوک کی بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔“ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ تانیہ رینولڈز کا کہنا تھا کہ” مردوں کا معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ اگر کسی مرد کی بیوی بے حد خوبصورت ہو تو وہ اس پر نفسیاتی دباﺅ کا شکار ہو کر خود کو خوبصورت بنانے کی جدوجہد نہیں کرتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -