پاناما کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے ارد گرد خار دا ر تاریں لگا دی گئیں ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پاناما کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے ارد گرد خار دا ر تاریں لگا دی گئیں ...
پاناما کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے ارد گرد خار دا ر تاریں لگا دی گئیں ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پیر کے روز کیس کی سماعت ہونے جارہی ہے جس کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے اردگرد خاردار تاریں لگا دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ پیر کے روز سماعت کے دوران ریڈ زون مکمل طور پر سیل ہو گا اور صرف متعلقہ وکلاءاور میڈیا نمائندے ہی اندر داخل ہو سکیں گے جبکہ ریڈز ون کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔سپریم کورٹ کے چاروں اطراف خار دار تاریں لگا دی گئیں ہیں ،غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون اور سپریم کورٹ میں داخلہ بند ہو جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں