گھر کے باغ میں اچانک سانپ نکل آیا، خاندان والوں نے اس کا سرکاٹ کر دھڑ سے الگ کردیا، لیکن پھر اس نے کٹے سر کے ساتھ کیا حرکت کردی؟ دیکھ کر خوف کے مارے کسی کی بھی چیخ نکل جائے

گھر کے باغ میں اچانک سانپ نکل آیا، خاندان والوں نے اس کا سرکاٹ کر دھڑ سے الگ ...
گھر کے باغ میں اچانک سانپ نکل آیا، خاندان والوں نے اس کا سرکاٹ کر دھڑ سے الگ کردیا، لیکن پھر اس نے کٹے سر کے ساتھ کیا حرکت کردی؟ دیکھ کر خوف کے مارے کسی کی بھی چیخ نکل جائے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ کو عموماً لوگ دیکھتے ہی مار ڈالتے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سنیویل میں بھی ایک گھر کے باغیچے سے خوفناک سانپ نکلا تو گھر والوں نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، لیکن پھر سانپ کے کٹے ہوئے سر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ سانپ جل سکاٹ نامی شخص نے کے گھر میں نکلا۔ اس نے سانپ کا سر تیز دھار آلے سے کاٹ کر دھڑ سے الگ کر دیااور اس کی ویڈیو بنانے لگا۔

طیارے کو حادثہ، جب میڈیا ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو طیارے کے ملبے پر ایک مگرمچھ بیٹھا کیا کررہا تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

سکاٹ نے بعدازاں یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کافی دیر تک سانپ کا سر زندہ رہا، ہلتا جلتا رہااور حتیٰ کہ کاٹنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔ پھر جب اس نے حرکت کرنی بند کر دی تو سکاٹ ہاتھ پر دستانہ پہن کر اسے ہلا جلا کر چیک کرتا رہا کہ وہ زندہ ہے یا مر گیا ہے۔صارفین اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔ بعض صارفین سانپ کو اس طرح مارنے پر سکاٹ کو لعن طعن کر رہے ہیں اور بعض کا کہنا ہے کہ سکاٹ نے اچھا کیا کیونکہ یہ سانپ انتہائی زہریلا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...