صحافی قتل کیس ، پی ٹی آئی کی خاتون کونسلرسمیت2افراد گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

صحافی قتل کیس ، پی ٹی آئی کی خاتون کونسلرسمیت2افراد گرفتار، عدالت میں پیش ...
صحافی قتل کیس ، پی ٹی آئی کی خاتون کونسلرسمیت2افراد گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

  



ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گذشتہ ماہ ہری پور میں مقامی صحافی بخشیش علی کے قتل کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر حنا اختر اور حنیف اختر کوگرفتار کرکے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیاگیا ابتدائی سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس اینٹی ٹیرازم کورٹ کو بھجوادیاجہاں پر دونوں ملزموں کو اینٹی ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی تین دن میں تحویل دے دیا گیا ہے ۔

نائیجریا کے سمندر میں جہاز پر پھنسے پاکستانیوں کو بچانے کے لئے بحریہ ٹاﺅن میدان میں آگیا، پاکستانی شہریوں کو ہر حال میں بخیریت وطن واپس لائیں گے: ملک ریاض

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر حنا اختر کے صحافی بخشیش الہی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلافات تھے۔ جس کی وجہ سے خاتون کونسلر نے حنیف اختر جو کہ ایک اور اردو اخبار کے بیورو چیف ہیں کے ساتھ مل کر بخشش الہی کے قتل کامنصوبہ بنایا،جس کے لئے حنا اختر نے اپنے ساتھی کو5 لاکھ دینے کی آفر کی۔ ڈیل کے مطابق حنا اختر نے قاتل کو 1 لاکھ روپے قتل سے پہلے دئےے گئے جبکہ باقی رقم قتل کرنے کے بعد دی جانی تھی۔

واضح رہے کہ صحافی بخشیش الہی کو پچھلے مہینے آفس جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار وں نے قتل کردیاتھا،مقامی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر اور مقامی اخبار کے بیورو چیف کو اس قتل میں ملوث پایا گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا جہاں انہوں نے قتل کا جرم قبول کیا۔

مزید : ہری پور


loading...