اب آپ ایک موبائل فون کی قیمت میں اپنا پورا گھر تعمیر کرسکتے ہیں، وہ ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی کہ آپ کے سارے خواب پورے ہوجائیں گے

اب آپ ایک موبائل فون کی قیمت میں اپنا پورا گھر تعمیر کرسکتے ہیں، وہ ٹیکنالوجی ...
اب آپ ایک موبائل فون کی قیمت میں اپنا پورا گھر تعمیر کرسکتے ہیں، وہ ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی کہ آپ کے سارے خواب پورے ہوجائیں گے

  



ہنوئی(نیوز ڈیسک)اپنا گھر ایک ایسا خواب ہے کہ جسے دل میں بسائے اکثر لوگ دنیا سے ہی رخصت ہو جاتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں عمر بھر کی کمائی خرچ کرکے بھی گھر بنانامشکل ہے، لیکن اگر محض ڈیڑھ لاکھ روپے میں بنا بنایا گھر مل جائے تو کیسا ہے؟ شاید آپ کو یہ بات مذاق لگے گی لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ویتنام کے ایک ماہر تعمیرات نے واقعی اس خواب کو حقیقت میں بدل ڈالا ہے۔ یہ حیران کن کارنامہ سرانجام دینے والے ماہر تعمیرات کا نام ووٹرانگ ہے جنہوں نے ’پری فیبریکیٹڈ ہاﺅس‘ کا آئیڈیا متعارف کروایا ہے۔

بظاہر عام سے نظر آنے والے اس گھر میں ایک خاصیت ایسی ہے کہ لوگ دیکھنے کیلئے پیسے دیتے ہیں، ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

میل آن لائن کے مطابق یہ گھر سادہ اور سستے تعمیراتی مٹیریل سے انتہائی کم وقت میں بنایا جاسکتا ہے۔ ووٹرانگ نے حال ہی میں ایک تعمیراتی کمپنی کے تعاون سے محض ایک گھنٹے میں مکمل پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا مظاہرہ کرکے بھی دکھایا۔ ’ایس ہاﺅس‘ کے نام سے متعارف کروائے گئے اس گھر کی گنجائش ایک روایتی گھر کی نسبت کم ہوتی ہے مگر پھر بھی اس میں چار کمرے اور عام ضرورت کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہ کم از کم 30 سال تک مضبوط حالت میں قائم رہ سکتا ہے اور بارشوں، طوفانوں اور زلزلے جیسی آفات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ ویتنام کے علاقے باوائی میں اس طرح کے پری فیبریکیٹڈ گھروں کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے۔

ووٹرانگ کا کہنا ہے کہ یہ گھر خصوصی طور پر کم آمدنی والے لوگوں، پناہ گزینوں اور قدرتی آفات کے متاثرین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، اور ان کی خواہش ہے کہ جلد انہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے۔ انہیں پیرو، نائیجیریا، وانوآتو، یمن، عراق اور شام سے ان گھروں کے متعلق متعدد درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس