خیبرپختونخواہ میں 3ماہ کے دوران3500بچوں کی اموات واقع ہوئیں، محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

خیبرپختونخواہ میں 3ماہ کے دوران3500بچوں کی اموات واقع ہوئیں، محکمہ صحت نے ...
خیبرپختونخواہ میں 3ماہ کے دوران3500بچوں کی اموات واقع ہوئیں، محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں بچوں کی اموات کے حوالے سے تمام ہسپتالوں کی رپورٹ محکمہ صحت کو موصول ہو گئی جس کے بعد 3ماہ کے دوران35سو بچوں کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ اسی دوران 18سو سے زائد اڑھائی کلو سے کم وزن کے بچے پیدا ہوئے، بچوں کی سب سے زیادہ اموات بنوں میں ہوئیں جہاں 723بچے صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے، قطر کے شہزادے کابیان رکارڈ نہیں کرناتھاتوقطری حکومت سے کیوں نہیں پوچھاگیا؟:دانیال عزیز
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سال 2017ءکے ابتدائی 3ماہ کے دوران صوبے بھر میں زچہ و بچہ کے حوالے سے محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق صوبے ک تمام ہسپتالوں میں تین ماہ میں 35 سو سے زائد بچوں کی موت واقع ہوئی ہے اس طرح جنوری سے مارچ تک سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ 40 بچے موت کی وادی میں چلے گئے۔تین ماہ میں 1800 بچے اڑھائی کلو گرام سے کم وزن کے پیدا ہوئے، جبکہ تین ماہ کے دوران 150 خواتین کی دوران زچگی اور دوسری پیچیدگیوں سے سرکاری ہسپتالوں میں اموات ہوئیں۔ اسی عرصہ کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں 45 ہزار 6 سو چالیس بچے پیدا ہوئے اور پیدائش سے 4 ہفتوں کی عمر کے 1457 بچوں کی مختلف بیماریوں کے باعث موت ہوئی، جبکہ تین ماہ میں سب سے زیادہ اموات 723 بنوں میں ہوئیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں میں 1959 بچوں میں سے 248 بچوں کی موت ہوئی۔

مزید :

پشاور -