شدید کشیدگی میں قطری امیر نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ دیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے، امید کی کرن پیدا ہوگئی

شدید کشیدگی میں قطری امیر نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ دیا، کیا کہا؟ جان کر آپ ...
شدید کشیدگی میں قطری امیر نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ دیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے، امید کی کرن پیدا ہوگئی

  



دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شاہی خاندان کی سینئیر ترین شخصیات میں سے ایک اور سابق نائب وزیر دفاع و ہوابازی پرنس عبدالرحمان بن عبدالعزیز آل سعود کی وفات پر مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ سخت ترین کشیدگی کے باوجود غم کی اس گھڑی میں قطر بھی سعودی فرمانروا کی ڈھارس بندھانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہا۔

گلف ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد الثانی اور وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کی جانب سے گزشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد ووزیردفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام تعزیتی پیغامات بھیجے گئے۔

’سعودی عرب سے جانے والے غیرملکیوں نے اب واپس آنا ہے تو پہلے۔۔۔‘ سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھالیا، انتہائی تشویشناک اعلان کردیا

خصوصی تعزیتی پیغامات میں پرنس عبدالرحمان بن عبدالعزیز آل سعود کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا جبکہ سعودی فرمانروا، اور ولی عہد کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔ بالخصوص، پرنس عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کے درجات کی بلندی اور ان کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

مزید : عرب دنیا