سنگاکارا نے چھکا لگاکرسٹیڈیم میں بیٹھے شائق کا موبائل فون توڑ دیا

سنگاکارا نے چھکا لگاکرسٹیڈیم میں بیٹھے شائق کا موبائل فون توڑ دیا
سنگاکارا نے چھکا لگاکرسٹیڈیم میں بیٹھے شائق کا موبائل فون توڑ دیا

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے چھکا لگاکر سٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے شائق کا موبائل فون توڑ ڈالا۔

”فائنل میچ میں شاداب اور حسن کی ایک حرکت پر بڑا غصہ آیا تھا جب۔۔۔“ کپتان نے میچ میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا، وہ کیوں غصے میں آ گئے تھے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ہاں! ہمیں بھی غصہ چڑھا تھا“

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں سرے اور مڈل سیکس کے درمیان منعقدہ انگلش ٹی 20 میچ میں پیش آیا جہاں اپنی 40 ویں سالگرہ سے 2 دنوں کی دوری پر موجود سنگاکارا نے اس مقابلے میں سرے کیلئے 70 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور3 چھکے شامل رہے جبکہ ایک چھکے پر سٹیڈیم  میں بیٹھے شائق نے کیچ تھامنا چاہا تاہم اس کی قیمت موبائل فون کی تباہی سے بھرنا پڑگئی، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : کھیل