مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں,اس سے پہلے کہ نوازشریف کوریڈ کارڈ دکھایا جائے وہ اقتدارسے الگ ہوجائیں: بلاول

مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں,اس سے پہلے کہ نوازشریف کوریڈ کارڈ ...
 مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں,اس سے پہلے کہ نوازشریف کوریڈ کارڈ دکھایا جائے وہ اقتدارسے الگ ہوجائیں: بلاول

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اور اس سے پہلے ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی اپنے مذموم مقاصد کی خاطرسیاست میں آتے ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں کہ پاناما رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے ہر فرد نے ایک سال کے اندر اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا ،  ثبوتوں سے بھرا پورا ڈبہ سامنے آنے کے بعد نوازشریف اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں حالانکہ انہوں نے نے خود قوم سے وعدہ کیا تھا کہ شواہد ان کے خلاف آئے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس اب مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اس سے پہلے کہ  ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے،  جب کہ نواز شریف اپنے جرائم اور میگا کرپشن کو چھپانے کے لیے اداروں سے تصادم سے گریز کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف احتجاج کی ابتدا کرنے پر جنوبی پنجاب کے کارکن قابل تعریف ہیں، پی پی پی کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیوں کا انعقاد شروعات ہے ، ورکرز  یہ نعرے تب تک لگاتے رہیں گے جب تک نواز شریف  استعفی نہیں دے دیتے ، اب ہم احتجاج کے ذریعے نواز شریف کو بتادیںگے کہ 20 کروڑپاکستانی ان کیخلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...