شمالی کوریا کے پاس امریکہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹم بم ہیں، پیانگ یانگ کسی بھی وقت چھٹا ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے: تھینک ٹینک کا انکشاف

شمالی کوریا کے پاس امریکہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹم بم ہیں، پیانگ یانگ ...
شمالی کوریا کے پاس امریکہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹم بم ہیں، پیانگ یانگ کسی بھی وقت چھٹا ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے: تھینک ٹینک کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی تھینک ٹینک 38، نارتھ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو کچلنے کی کوششوں کے باوجود پیانگ یانگ کسی بھی وقت چھٹا ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے جبکہ شمالی کوریا نے امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔

سنگاکارا نے چھکا لگاکرسٹیڈیم میں بیٹھے شائق کا موبائل فون توڑ دیا
سکائی نیوز نے امریکی تھینک ٹینک 38، نارتھ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا میںقائم ایٹمی ریڈیو کیمیکل لیبارٹری کی ستمبر سے جون کے آخر تک سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق بین الاقوامی کمیونٹی کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان تصاویر سے شمالی کوریا کی یورنیم افزودہ کرنے کی لیبارٹری سے یہ نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ افزودہ یورنیم کے اسٹاک میں اضافے کے لیے سینٹرفیوجز بھی استعمال کیے جا رہے ہیںجو ایٹم بم بنانے کا ایک اور ذریعہ ہے۔تصاویر میں ایسے اشارے بھی موجود ہیںجن کے مطابق ہلکے پانی کے تجرباتی ری ایکٹر میں بھی سرگرمی ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ریڈیو کیمیکل لیبارٹری کی تصویریں یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ ری پراسسنگ کے کم ازکم دو ایسے ادوار ہوئے ہیں جن کے متعلق پہلے کسی کو معلوم نہیں تھااور جن سے نامعلوم مقدار میں پلاٹینیم تیار ہوا جو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔