ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال

ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیر برائے ...
ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال

  



اسلام آباد/نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے بلکہ پاکستان کو مزید ترقی کی راہ پر گامز ن کریں گے ، نواز شریف کو سی پیک اور بجلی گھروں کے بنانے کی سزا مل رہی ہے اورپاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے روکا جا رہا ہے ، عمران خان سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور یہ سازش حکومت کے خلاف ہی نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ، ن لیگ نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور اس کے لئے قربانیا ں بھی دی ہیں، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے سی پیک متاثر ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےنارووال میں اپنے حلقے میں اور نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مسٹر کلین بن کر ہمارا احتساب کر رہی ہے حالانکہ خود تحریک انصاف کے حالات انتہائی پریشان کن ہے ،پاکستان میں سیاسی استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ہم پوری طرح سے رد کریں گے اور ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے سازش سے نمٹیں گے کسی کی خواہش ہو سکتی ہے کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں لیکن نواز شریف بطور وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا ہم اپنی کمزوریاں دور کرنے پرتوجہ دے رہے ہیں اور دیتے ہیں اگر کوئی کہتا ہے کہ رائے دینے کا مقصد اختلاف نہیںہو تا بلکہ اپنے موقف ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میںموجود بھی تھا اور سب نے جذباتی انداز میں اظہار یکجہتی کی اورچودھری نثار نے کہا مجھے وفاداری پر فخرہے ہمارا 1985سے تعلق ہے اور یہی میری سیاسی زندگی کا اثاثہ ہے .

مزید : اسلام آباد


loading...