ہم سے حساب لینے والے اپنی تلاشی سے گریزاں ,سازشی عناصر کے کہنے پر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے :رانا تنویرحسین

ہم سے حساب لینے والے اپنی تلاشی سے گریزاں ,سازشی عناصر کے کہنے پر وزیراعظم ...
ہم سے حساب لینے والے اپنی تلاشی سے گریزاں ,سازشی عناصر کے کہنے پر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے :رانا تنویرحسین

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیردفاعی پیداواررانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو منتخب کیا اور  آئندہ بھی کریں گے ،سازشی عناصر کے کہنے پر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے ،ہم سے حساب لینے والے اپنی تلاشی سے گریزاں ہیں، مخالفوں کی ضمانتیں پہلے بھی ضبط کرواتے رہے اور اب بھی میاں نوازشریف کے ساتھی سرخرو ہوں گے،  سی پیک کی تکمیل سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گااور یہی بات مخالفوں کو  کھٹک رہی ہے، اسی لیے وہ نوازشریف کی مخالفت کررہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شرقپورمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ این اے 132میں الیکشن لڑ کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک دشمن اور سازشی عناصر سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی رہنما کی اس علاقے میں ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں 2017کا پاکستان ہر لحاظ سے بہتر ہے ،سی پیک کی تکمیل سے لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی ، ملک میں ترقی ہوگی ، سازشی عناصر کو یہ تکلیف ہے کہ ملک میں ہر جگہ ترقیاتی منصوبے کیوں  لگ رہے ہیں ؟ موٹرویز کا جال کیوں  بچھایا جارہا ہے ؟ چوردروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والے 2018کا انتظار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے دھرنا دیتے رہیں گے ، ہم قوم کی خدمت کرتے رہیں گے ، پہلے دھرنا ون اور ٹو ہوا ہے ، اب دھرنا تھری ہے،  یہ ا ن کا آخری حربہ ہے کیونکہ ہماری نیت صاف ہے ہم محنت کررہے ہیں ہم ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں علاقے کے لوگ ہمیں بتائیں،  یہاں پہلے بھی نمائندے رہے ہیں انہوں نے کونساکام کیا ؟ ہمارے دور میں تبدیلی آئی ہے ، ہم نے سڑکیں بنائیں ہیں، سکول ، ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی ہے ، بجلی کی حالت بہتر   اور آپ کی زندگی میں بہتری لائے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...