لیاری میں یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب، ڈی جی رینجرز کی شرکت، ایونٹ میں2ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے

لیاری میں یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب، ڈی جی رینجرز کی شرکت، ایونٹ میں2ہزار ...
لیاری میں یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب، ڈی جی رینجرز کی شرکت، ایونٹ میں2ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں لیاری یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقادہوا جس میں ڈی جی سندھ رینجرز سمیت شہریوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، یوتھ فیسٹیول کا آغاز یکم اگست سے ہوگا جب کہ اس میںلیاری کی 16یونین کونسلوں کے فٹبال،باکسنگ ،سائیکلنگ اورکرکٹ سے منسلک2ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔

شمالی کوریا کے پاس امریکہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹم بم ہیں، پیانگ یانگ کسی بھی وقت چھٹا ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے: تھینک ٹینک کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق لیاری یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب لیاری فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں بارش کے باوجود2ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل سعید تھے انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بدولت کراچی میں اب امن لوٹ آیا ہے، لیاری نے بہت بڑے ،بڑے نام دیئے ہیں، اب یہاں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے۔جب تک کراچی ہے لیاری ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار اداکریں،عبدالستار ایدھی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ ایدھی صاحب ہمارے دل میں رہتے ہیں۔یوتھ فیسٹول یکم اگست سے شروع ہو کر 14اگست تک جاری رہے گا۔

مزید : کراچی


loading...