دبئی، خواتین کے لئے مخصوص ایمبولینس سروس کا آغاز

دبئی، خواتین کے لئے مخصوص ایمبولینس سروس کا آغاز
دبئی، خواتین کے لئے مخصوص ایمبولینس سروس کا آغاز

  



ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں خواتین کے لئے مخصوس گلابی رنگ کی ایمبولینس سروس کا آغازکردیا گیاہے،سروس خواتین کے ذاتی مسائل اور پردہ کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔

ایمریٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کی دوران پرواز انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکینیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق عرب ممالک میں خواتین کے پردے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے گلابی رنگ کی ایمبولینس سروس کو شروع کیا گیا ہے کیونکہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ایمرجنسی مسائل میں وہ اپنے آپ کو مردوں کے نسبت خواتین کے ساتھ زیادہ بہتر محسوس کرسکتی ہیں اور اس سروس میں خواتین کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں بلا جھجھک کے خدمات فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایمبولینس سروس کی خدمات صبح 11بجے تارات 11بجے تک حاصل کی جاسکیں گی جبکہ ایمبولینس میں 2خاتون ڈاکٹرز اور دو خواتین ڈرائیور موجودہوں گی ،یہی نہیں خواتین کے علاوہ یہ ایمبولینس سروس 12سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے بھی ہے ۔

مزید : عرب دنیا


loading...