نشتر ہسپتال ملتان ایمرجنسی وارڈ میں دن میں دوسری بار آتشزدگی، امدادی ٹیمیں روانہ

نشتر ہسپتال ملتان ایمرجنسی وارڈ میں دن میں دوسری بار آتشزدگی، امدادی ٹیمیں ...
نشتر ہسپتال ملتان ایمرجنسی وارڈ میں دن میں دوسری بار آتشزدگی، امدادی ٹیمیں روانہ

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک دن میں دوسری مرتبہ آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں جبکہ مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں دن میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے جب کہ انہوں نے مریضوں کو فوری طور پر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا ہے، واضح رہے کہ آگ لگنے کا پہلا واقعہ سہ پہر 4بجے کے قریب پیش آیا تھا جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا تھا تاہم تازہ واقعے کے حوالے سے ریسکیو حکام کے کہنا ہے کہ وہ فوری آگ پر قابو پا لیں گے۔

جے آئی ٹی رپورٹ نے میرے اندازے غلط ثابت کئے ،کرپٹ نظام تبدیل کئے بغیر نواز شریف کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا ،باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے :ڈاکٹر طاہر القادری

مزید : ملتان


loading...